مکران کی تاریخ کے سب سے بڑا جلسہ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے تیاریوں کی براہ راست نگرانی کی،، جلسہ گاہ میں لگائی گئی ہزاروں کرسیاں کم پڑ گئیں،عوام کی بڑی تعداد نے کھڑے ہو کر تقاریر سنیں

جمعرات 16 مارچ 2017 22:21

گوادر۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) گوادر میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا جلسہ عام مکران کی تاریخ کے سب سے بڑا جلسہ تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے تیاریوں کی براہ راست نگرانی کی، جلسہ کی سیکورٹی اور لوگوں کے بیٹھنے کے بہتری انتظامات کئے گئے تھے، جلسہ گاہ میں لگائی گئی ہزاروں کرسیاں بھی کم پڑ گئیں،عوام کی بڑی تعداد نے کھڑے ہو کر تقاریر سنیں، جلسہ میں گوادر کے علاوہ ٴتربت، پنجگور، پسنی ، اورماڑہ کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ خواتین کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔ عوام کا جوش خروش دیدنی تھا جنہوں نے نہایت نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا،وزیراعلیٰ نے تاریخی جلسہ کو کامیاب بنانے پر اہل مکران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :