ایم کیو ایم کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی: وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 22:18

ایم کیو ایم کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں  دی جائے گی: وزیر داخلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں  دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف نعروں کے بعد سے ایم کیو ایم لندن کی حیثیت کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پہلی مرتبہ واضح پوزیشن کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی جماعت کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔