آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی‘مشتاق احمد سکھیرا

پولیس شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آئی جی پنجاب کی کنسٹیبل رضوان اللہ کی نماز جنازہ پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 23:58

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی‘مشتاق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ صوبہ میں مکمل قیام امن تک دہشتگردوں، سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،سی آئی اے کے دونوں جوانوں نے ڈاکوئوں اور سماج دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائینز قلعہ گجر سنگھ میں 02روز قبل تھانہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں ڈاکوئوں اور راہزنوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی آئی اے کے پولیس کنسٹیبل رضوان اللہ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نماز جنازہ کے موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین، ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن اور ایس پیز کے علاوہ شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد شہید کو اہلکاروں کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بعد ازاں پولیس افسران نے شہید کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہمیشہ سے معاشرے کے ناسوروں سے بہادری سے لڑی ہے اور ماضی میں جتنے بھی پولیس اہلکاروں پر فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے حملے کئے گئے ان تمام افسوس ناک کیسز کو ورک آئوٹ کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔ٹبی سٹی میں اہلکاروں پر افسوس ناک واقعہ میںملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کی بالا دستی قائم رکھیں گے۔

پولیس جوانوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ شہداء نے معاشرے کے ناسوروں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اس قوم کے سپاہی عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔شہید رضوان اللہ 15اکتوبر 2010کو محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے اور چک جھمرہ فیصل آباد کے رہائشی تھے۔شہید کی آخری تعیناتی CIAسول لائن میںتھی ۔ شہید نے سوگواران میں والد، بیوی، 3بھائی اور 1بہن چھوڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :