مردم شماری کی ڈیوٹی میں عدم دلچسپی،غیر حاضری پر 17یونین کونسلوںکے سیکرٹری معطل،تین کو شوکاز نوٹس جاری

وزیر اعلی کاکمشنر ز، ڈپٹی کمشنر کو خانہ ومردم شماری کے عمل کو شفاف اور بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم صوبائی کمشنر مردم شماری ، محکمہ بلدیات نے دو کنٹرول روم قائم کر کے شکایات کے اندراج کیلئے نمبرز جاری کر دیئے

جمعرات 16 مارچ 2017 23:58

مردم شماری کی ڈیوٹی میں عدم دلچسپی،غیر حاضری پر 17یونین کونسلوںکے سیکرٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) محکمہ بلدیات نے خانہ و مردم شماری کی ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور غیر حاضری پر 17یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو معطل جبکہ تین کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے،علامہ اقبال ٹائون کے چھ ملازمین کو معطل کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ خانہ و مردم شماری کے عمل کو شفاف اور بہتر انداز میں پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق خانہ و مرد م شماری کی ڈیوٹی پر عدم دلچسپی اور غیر حاضری پر کی پاداش میں معطل کئے جانے والوں میں ظاہر تنویر سیکرٹری یو سی 102، محمود بٹ سیکر ٹری یو سی 107، محمد رفیق سیکرٹری یو سی 113، محمد یاسر سیکرٹری یو سی 113، شہباز بٹ سیکرٹری یو سی 124، محمد قاسم عظیم سیکرٹری یو سی 124، مشتاق رضا بھٹی سیکرٹری یو سی 185،شہباز عزیز سیکرٹری یو سی 109، محمد عباس سیکرٹری یو سی 106، محمد قاسم شاہ سیکرٹری یو سی 240، محمد عقیل سیکرٹری یو سی 240، مہر محمد افضل سیکرٹری یو سی 68، سکندر حیات سیکرٹری یو سی 03، محمد منشی سیکرٹری یو سی 269، طارق محمود سیکرٹری یو سی 140، محمد ارشد سیکرٹری یو سی 269، قمر جاوید سیکرٹری یو سی 58 کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جن3 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں اصغر علی سیکرٹری یو سی 114، عابد علی سیکرٹری یو سی 114، اور نواز سیکرٹری یو سی 226 کے نام شامل ہیں۔ڈیوٹی پر دیر سے پہنچنے والے علامہ اقبال ٹائون کے 6ملازمین کو بھی معطل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیںکمشنر مردم شماری اور محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبہ میں ہونے والی مردم شماری کے لئے دو کنٹرول روم قائم کر کے شکایات کے اندراج کے لئے نمبرز جاری کر دیئے۔

کمشنر مردم شماری میں قائم کنٹرول روم کے نمبر 99263173، 99263175 اور 99263182 ہیں۔جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے کنٹرول روم لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کے 5ویں فلور پر قائم کیا گیا ہے جس کے نمبر99213380 اور 03018543959 ہیں۔ترجمان کے میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام الناس اپنی شکایات اور ان کے ازالہ کے لیے ان دونوں کنٹرول رومز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نی8 کمشنر ز، 36 اضلاع کے ڈی سیزکو خانہ شماری اور مردم شماری کے عمل کو شفاف اور بہتر انداز میں پائی تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب کے 8 ڈویژنل مقامات پر کنٹرول روم فنکشنل ہونے کی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس کی وساطت سے ایوان وزیر اعلی کوپیش کر دی گئی ہے۔راوالپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے کمشنر ز دفاتر میں رائونڈ دی کلاک سٹاف کی دستیابی ممکن بنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عوام الناس مردم شماری کے عمل سے خوش دکھائی دیتے ہیں، سویلین اور فوجی عملہ سے عوام تعاون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :