Live Updates

تحریک انصاف پھٹیچر جماعت بن گئی ہے، عمران خان کا اصل چہرہ لوگوں کو نظر آنا شروع ہو گیا ہے،امیر مقام

عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا ان کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونا ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مشیر وزیراعظم

جمعرات 16 مارچ 2017 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اُڑاتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اب ایک پھٹیچر جماعت بن گئی ہے اس لئے سینئررہنماء پی ٹی آئی کوچھوڑکردیگرجماعتوں میں شامل ہورہے ہیں ،عمران خان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ان کیساتھ سیاست کرنیوالے ان کے قریبی ساتھی ان کو چھوڑکرمسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے پشاور پریس کلب میں انصاف لائیر فورم کے صدر ہدایت اللہ،عبدالرؤف اور دیگرعہدیداروں کی مسلم لیگ ن میں باقا ئدہ شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر ہدایت اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اصل تبدیلی ن لیگ ہی لائی گی اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلے گا۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے پارٹی کے ہیرے ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل چہرہ اب لوگوں کو نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔اس کیلئے شرم کی بات ہے کہ اس کہ اپنے پارٹی کے ایم پی اے،ایم این اے اور ادارے ان کے خلاف ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ایک پھٹیچرجماعت بن گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات