باجوڑ ایجنسی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:56

باجوڑ ایجنسی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل خار علاقہ علیزو خوڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقامی شخص محروم خان ولد دلاور سکنہ محرم غونڈئی کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو فوری علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا اور بعد ازاں مزیدعلاج کیلئے پشاور منتقل کیاگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی ذاتی دشمنی کانتیجہ ہے اور انتظامیہ نے تحقیقات شرو ع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :