مری روڈ پر گاڑیوں کے جمعہ بازار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے‘ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کی ڈی ایس پی ٹریفک نیو ٹائون کو ہدایت

جمعرات 16 مارچ 2017 23:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے ڈی ایس پی ٹریفک نیو ٹائون سرکل وحید اللہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ مری روڈ پر گاڑیوں کے جمعہ بازار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کسی صورت مری روڈ پر جمعہ بازار نہ لگنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مین مری روڈ کے علاوہ ملحقہ گلیوں میں بھی سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :