سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:54

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی 4 اپریل کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ یہ بات کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے گڑھی خدابخش بھٹو میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں برسی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو برسی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے رینجرز کے ہمراہ سیکورٹی سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسپیشل برانچ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار کے احاطے میں واک تھرو گیٹس لگائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے افسران کو بریفنگ دی جبکہ کمشنر نے کانٹیجنسی پلان تیار کرنے اور ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل، میئر محمد اسلم شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خان محمد سانگھرو، پیپلز پارٹی رہنما خیرمحمد شیخ، سلیم سومرو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :