میرپورخاص میں نامعلوم افراد نصف درجن سے زائد گیس کے میٹر چوری کر کے لے گئے

جمعرات 16 مارچ 2017 23:49

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) شہر کے رہائشی علاقوں میں نامعلوم افراد نصف درجن سے زائد گیس کے میٹر چوری کر کے لے گئے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے گنجان آباد علاقے بھانسنگھ آباد میں گیس کے میٹروں کی چوری کا سلسلہ عروج پر ہے صرف دو دنوں میں نا معلوم افراد عبدالغفار ، گڈو، ندیم ، اکبر، اور سراج دین سمیت دیگر لوگوں کے گیس کے میٹر چوری کر کے لے گئے ہیں جس کے باعث متاثرہ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اس حوالے سے متاثرین نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد ہمارے گیس کے میٹر چوری کر کے لے گئے اور جب ہم میٹر چوری کی ایف آئی آر درج کرانے متعلقہ تھانے گئے تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ہم نے سوئی گیس والوں سے رابطہ کیا تو انھوں نے میٹر چوری کی ایف آئی آر طلب کی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہم گیس نہ ہونے کی وجہ سخت پریشان ہیں میٹر چوری کی ایف آئی آر درج کی جائے اور ہمارے میٹر لگائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :