پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹوں میں موجود بناسپتی گھی اور آئل کی خفیہ سیمپلنگ کا آغا کر دیا

تقریبا 500کے قریب مختلف برانڈ کا گھی اورکوکنگ آئل مارکیٹ میں روخت ہو رہے ہیں لاہور میں 23، فیصل آباد میں 19، راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں19 اور ملتان میں21کمپنیاں کام کر رہی ہیں سیمپل فیل ہونے والی کمپنیوں کے نام مشتہرکر کے پنجاب میں انکی فروخت بند کر دی جائے گی‘ نورالامین مینگل

جمعرات 16 مارچ 2017 23:49

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹوں میں موجود بناسپتی گھی اور آئل کی خفیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں فروخت ہونے والے بناسپتی گھی اور آئل کی خفیہ سیمپلنگ کا آغا زکر دیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میںمتعدد سٹورز سے مختلف برانڈزکے گھی اور تیل کے نمونہ جات حاصل کیے جن میں ڈالڈا سن فلاور آئل، ڈالڈا کینولہ آئل، ڈالڈا وی ٹی ایف بناسپتی، ڈالڈا کوکنگ آئل،صوفی سویا بین،صوفی سن فلاور ،سیزنز بناسپتی ،ایوا کوکنگ آئل، ایوا سن فلاور آئل، ایوا کینولہ آئل اور ایوا بناسپتی، اکبری منڈی سے شان کوکنگ آئل،کوثر بناسپتی اور کوثر کوکنگ آئل، واہگہ ٹائون سے کوکنگ آئل اور اسکری بناسپتی کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے حاصل کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ تقریبا 500کے قریب مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل مارکیٹ میںفروخت ہو رہے ہیں۔ لاہور میں 23، فیصل آباد میں 19، راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں19 اور ملتان میں21کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ باقی تمام کمپنیاں پنجاب سے باہر کام کر رہی ہیں تاہم پنجاب میں فروخت ہونے والے ہر برانڈ کے سیمپل لے رہے ہیں۔

نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ سیمپلنگ مہم کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ پنجاب میں فروخت ہونے والے ہر برانڈ کی چیکنگ ہو گی اور ناقص اشیاء کی فروخت ۔ سیمپل فیل ہونے والی کمپنیوں کے نام مشتہرکر کے پنجاب میں انکی فروخت بند کر دی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان سے سیمپل اکٹھے کر رہی ہیں۔اب تک لاہور سے 12مختلف کمپنیوں کے بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل ،گوجرانوالہ سے 7، فیصل آباد سے 10راولپنڈی سے 13اور ملتان سے 7برانڈز کے سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری روانہ کر دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :