لنڈی کوتل،ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال میں تعمیر نئے بلاکس انتظامیہ کے حوالے

جمعرات 16 مارچ 2017 23:44

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر نئے بلاکس ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیئیگئے، سوشل سیکٹر کے ڈائریکٹر اور کمیٹی اراکین نے نئے بلاکس کو تسلی بخش قرار دیا۔ ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں غیر ملکی کروڑوں روپے فنڈ سے تعمیر نئے بلاکس تقریباً پانچ مہینے پہلے مکمل ہو گئے تھے لیکن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زرعالم شنواری نے بلاکس قبضے میں لینے سے انکار کیا تھا اور ڈائر یکٹر ہیلتھ کو درخواست دی تھی کہ نئے بلاکس میں تقریباً بارہ کروڑ روپے کی کام ادھورہ چھوڑ دیا ہے ۔

بعد ازاں محکمہ صحت نے نئے بلاکس کے معا ئنے کیلئے کمیٹی بنائی۔ گزشتہ روز کمیٹی اراکین اور سوشل سیکٹر کے ڈائر یکٹر امتیاز اور ڈپٹی ڈائر یکٹر انفرااسٹرکچر عمران کی سربراہی میں بلاکس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلاکس کو تسلی بخش قرار دینے کے بعد ایم ایس کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر امتیاز نے میڈیا کو بتا یا کہ نئے بلاکس میں کئے گئے کام تسلی بخش ہے اور نئے بلاکس کو جلد ازجلد استعمال میں لاکر عوام کیلئے کھول دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بلاکس کیلئے پہلے سے تمام مشینری خر ید ی گئی ہیں اور جب بلاکس کھول دئیے جائے گے تو مشینری کو بھی استعمال میں لا یا جائے گااوراس سے غریب قبائلی عوام کو بھر پو ر فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب فاٹا سیکرٹریٹ نے نئے پالیسی بنائی ہے جو فاٹا میں کام کرنے والے اسپشلشٹ ڈاکٹروں کو سپیشل پیکج دے رہے ہیں تاکہ فاٹا کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی اور اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی خالی پوسٹوں پر تعیناتی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلاکس کیلئے جدید اور قیمتی مشینری خریدی گئی ہے جو گزشتہ تین سالوں سے گوداموں میں پڑی ہیں جب نئے بلاکس کھول دئیے جائیں گے تو مشینری بھی استعمال میں آجائیگی۔