وزیراطلاعات مشتاق غنی کا ایبٹ آبادمیں مری روڈ پر زیرتعمیرپلوں کا معائنہ

جمعرات 16 مارچ 2017 23:44

وزیراطلاعات مشتاق غنی کا ایبٹ آبادمیں مری روڈ پر زیرتعمیرپلوں کا ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں مری روڈ پر زیر تعمیر پلوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے واپڈا کے حکام کو متنبہ کیا کہ پلوں کی تعمیر میں واپڈا کے حکام اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کریں کیونکہ محکمہ کے متعلقہ حکام کی غفلت سے پلوں کی تعمیر تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پلوں کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کریں۔اس موقع پر ترجمان حکومت خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے واضح کیا کہ پلوں کی تعمیر سے عوام کو آمدو و رفت میں سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا کیونکہ ان کی تعمیر سے گلیات میں سیاحتی مقامات تک رسائی انتہائی آسان ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :