معلومات تک رسائی کے حق سے شفافیت کو فرو غ ملتا ہے، احمد رضا طاہر

جمعرات 16 مارچ 2017 23:41

پاکپتن۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) معلو مات حا صل کر نا ہر شہر ی کا بنیادی حق ہے ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے اس حوالے سے دسمبر2013ء میں پنجاب شفافیت اور معلو مات تک رسائی کے ایکٹ 2013 ء کی منظوری دی ،کچھ معلومات ایسی ہو تی ہیں جو حکومت سکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بناء پر ظاہر نہیں کر سکتی ، معلومات تک رسائی کے حق سے جوابدہی و شفافیت کو فرو غ اور بد عنو انی میں کمی و اقع ہو تی ہے ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (ر) کمشنر سی پی ڈی آئی احمد رضا طاہر نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام واحد فو ڈ ویلی میں پبلک انفارمیشن آفسیر کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، ورکشاپ میںڈی آئی جی (ر ) ریسورس ممبرسی پی ڈی آئی احمد مبارک ، ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر چوہدری شاہد اقبال ، پولیس حکام ، ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ و دیگر سرکاری ادارو ں کے افسران اور مختلف این جی او ز کے نمائند وں نے شرکت کی ، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی (ر ) ریسورس ممبرسی پی ڈی آئی احمد مبارک نے کہا کہ معلومات تک رسائی جمہوریت کو مستحکم ، شفافیت کو فروغ اور بد عنو انی کا خا تمہ کر تی ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے معلومات تک رسائی کا قانون بین الاقوامی اصولو ں سے مطابقت رکھتا ہے ، جس میں ہر معاملہ کو الگ سے دیکھنے کا اصول بھی شامل ہے، انہو ں نے کہا پبلک انفارمیشن آفسر دلجمعی سے کام کر یں اور کو شش کریں کہ مطلو بہ دستاویز کے مطابق درخو است گزار کو معلو مات فراہم کریں، علاوہ ازیں یڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (ر) کمشنر سی پی ڈی آئی احمد رضا طاہر، ڈی آئی جی (ر ) ریسورس ممبرسی پی ڈی آئی احمد مبارک اور زاہد عبداللہ نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔