ششم سے میٹرک تک طالبات کو ماہانہ ایک ہزار و ظیفہ دیا جا ئیگا،میاں نوید علی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:41

پاکپتن۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف کے تعلیمی پر و گرام پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کے ذریعے ششم جماعت سے میٹرک تک طالبات کو ماہانہ ایک ہزار روپے و ظیفہ ( تین ہزار روپے سہ ماہی ) کی بنیاد پر دیا جا ئیگا ، جس کا مقصد طالبات کی تعلیم ، صحت ، اور نشو نما کی ضروریات کو پو را کر نا ہے تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہو کر معاشرے کی کارآمد رکن بن سکیں ، ان خیالات کا اظہار صو بائی پارلیمانی سیکر ٹری برائے لیبر وہیومن ریسورس ( پنجاب ) میاں نوید علی نے تعلیمی و ظیفہ میں اضافہ کی آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف عمر عزیز ، چیف ایگز یکٹیو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھا رٹی ، ڈی ایم او حامد نا صر گو ر ایہ ، صوبائی وزیر ریو نیو میاں عطاء محمد مانیکا کے نمائندے اسد رفیق ، ایم این اے رانا زاہد حسین کے نمائندے اراردت حسین سمیت دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو د تھے ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ زیور تعلیم کے پر وگر ام سے نہ صرف طالبات کی سکو لو ں میں حا ضری بہتر ہو گی بلکہ بچیوں کے والدین پر تعلیم کا بوجھ بھی کم ہو گا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فرو غ کیلئے اربو ں روپے کے فنڈز مختص کر رہی ہے تاکہ بچیوں کا مستقبل شاندار بن سکے ، انہو ں نے کہا کہ ضلع کی طالبات کو 80 فیصد حا ضری کی بنیاد پر ایک ہزار روپے فی ماہ کے حساب سے ہر تین ماہ بعد خدمت کارڈ کے زریعے تین ہز ار روپے دیے جائیں گئے ، علاوہ ازیں صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری بر ائے لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب میان نوید عل اور ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے طالبات میں خد مت کارڈ بھی تقسیم کئے، اس حوالے سے کسی بھی شکایت و آگاہی بارے بینک آف پنجاب کے ٹول فری نمبر0311 11 11 267 پر ربطہ کیا جاسکتا ہے۔