کھیلوں کے میدان پہلے دہشت گردی کے باعث آباد نہیں تھے ،ْہماری حکومت نے آباد کئے ،ْ ریاض حسین پیر زادہ

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی معیاری سہولیات موجود ہیں اور اس میں زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائیگا ،ْخطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 23:39

کھیلوں کے میدان پہلے دہشت گردی کے باعث آباد نہیں تھے ،ْہماری حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان پہلے دہشت گردی کے باعث آباد نہیں تھے اور جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اس نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں قومی نیٹ بال چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے علاوہ فیڈریشن کے عہدیداروں اور شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد سکولز اور کالجز کی سطح پر زیادہ سے زیاد کروایا جائے، جس سے نئے کھلاڑی سامنے آ سکیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں، انہوں نے کہا کہ جہان افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے وہاں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں بھی سب سے آگے ہے، ریاض پیرزادہ نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے وزیراعظم کوسفارشات بھیجی ہوئی ہیں کہ جو ٹیمیں انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینا چاہئیں ان کی مدد کی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی معیاری سہولیات موجود ہیں اور اس میں زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، چمپئن شپ میںخواتین کے ایونٹ میں سندھ نے پہلی، پاکستان آرمی نے دوسری اور پاکستان واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی نے پہلی، پاکستان واپڈا نے دوسری اور پاکستان ایئرفورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،آخر پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کو کامیاب چمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقینی دہائی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :