بٹگرام،ضلع کونسل کا اجلاس،سرکاری محکموں کے افسران ممبران ضلع کونسل سے تعاون نہیں کرتے،ممبران کی شکایات

جمعرات 16 مارچ 2017 23:33

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)ضلع کونسل کا اجلاس سپیکر ضلعی اسمبلی ڈاکٹر خیوہ گل کی سربراہی میںمنعقد ہوا ۔اجلاس میں بٹگرام کی مختلف یونین کونسلوں سے منتخب ممبران یعقوب خان ،فدا محمد پوڑہ ،خورشید محمد خان ،محمد علی،نوابزادہ محمد فیاض خان،محمد حلیم،نوابزادہ عبدالغفور خان،سید محمد خان صوفیان ،گل محمد خان بانڈیگو،مزمل خان اور دیگر نے مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے سوالات کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پانچ لاکھ عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عوام نے انہیں مسائل حل کرانے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے۔ گراس روٹ لیول پر مسائل حل نہیں کرسکے توعوام کو کیا جواب دیں گے۔ بٹگرام کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام سرکاری محکمے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔سپیکر اسمبلی ڈاکٹر خیوہ گل نے اجلاس کارروائی اگلی تاریخ تک ملتوی کردی