پوری قوم پانامالیکس کے فیصلے کی منتظر ہے، امیدہے کہ پاناما کا فیصلہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کاذریعہ بنے گا

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 23:28

پوری قوم پانامالیکس کے فیصلے کی منتظر ہے، امیدہے کہ پاناما کا فیصلہ ..
ملتان/میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ پوری قوم پانامالیکس کے فیصلے کی منتظر ہے اور مجھے امیدہے کہ یہ فیصلہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کاذریعہ بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران میاں چنوں میں امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قومی دولت اور ملکی اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کے اقدامات کیے جانے چاہئیں اور 20کروڑ عوام کو بچانے کے لیے پانچ چھ ہزار کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا بھی پڑے تو یہ کوئی نقصان کی بات نہیں ہے بلکہ ملک وقوم کے لیے زندگی کاباعث بنے گی۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی پرنٹ میڈیا پرپابندی لگانے کاراستہ اختیارکیاجانا چاہئے بلکہ ان سب معاملات کوملکی قانون کاپابندہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

ہمارے دین ومذہب اور اخلاقی قدروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد کو روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں لیکن انتخابات سے پہلے انتخابی نظام کی اصلاح بہت ضروری ہے۔موجودہ انتخابی نظام کوپیسے کاکھیل بنادیاگیا ہے۔شریف،دیانتدار اور باصلاحیت لوگوں کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔اگر ان اصلاحات کے بغیر الیکشن کروایا جاتا ہے تو ماضی کی طرح ہونے والے انتخابات والامعاملہ ہوگا اور آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔اب تک وطن عزیز میں مسلسل ایساہی ہوتاچلاجارہا ہے۔مرض بڑھتاگیاجوں جوں دعاکی کے مصداق والامعاملہ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :