اسلام آباد، تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے جڑ واں شہر وں میں سٹر یٹ کرائم کی وارداتو ں میں ملو ث 5رکنی گر وہ کو گرفتار کر لیا

ملزمان سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن، خنجر اور پا نچ مو با ئل فون بر آمد، مقدما ت درج

جمعرات 16 مارچ 2017 23:28

اسلام آباد، تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے جڑ واں شہر وں میں سٹر یٹ کرائم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کے احکا ما ت کی روشنی میں تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے جڑ واں شہر وں میں سٹر یٹ کرائم کی وارداتو ں میں ملو ث 5رکنی گر وہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن، خنجر اور پا نچ مو با ئل فون بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران سبز ی منڈی اور پیر ودہا ئی کے علا قوں میں سٹریٹ کر ائم کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے، تھا نہ تر نو ل پولیس نے دو افغا نیو ں کو گرفتار کرکیان کے خلاف 14فارنر ایکٹ کے مقدما ت درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے ضلع بھر میں سٹر یٹ کر ائم کے انسداد اور ایسے جر ائم میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے تما م پولیس افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مو ثر پا لیسی اپنا تے ہو ئے سخت اقداما ت کیے جا ئیں تا کہ جرائم پیشہ عنا صر کسی بھی صورت نہ بچ سکیں ان ہد ا یا ت کی روشنی میں ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا محمد حسن اقبال نے اے ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سبز ی منڈ ی اسجد محمود ، عرفان عبا س اے ایس آئی ، محمد اقبال ہیڈکنسٹیبل ، مظہر اقبال ، محمد خا لد اور منیر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیکر ہد ایا ت منا سب دیں ، جس پر پولیس ٹیم نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملو ث 5رکنی گر وہ کو اس وقت سیکٹر آئی ٹین ون سے گر فتار کر لیاجب و ہ ڈکیتی کی منصوبہ بند ی کر رہے تھے گر وہ میں ایو ب خا ن ولد سید مکدم سکنہ چارسدہ روڈ پشاور ، محمد اویس ولد محمد الیاس سکنہ مکان نمبر 775گلی نمبر 3شاہی آ باد کا لو نی ایسٹ کر اچی ، یو سف خا ن ولد ظا ہر خا ن سکنہ حا ل فوجی کا لو نی گلی نمبر 9پیر ودہائی راولپنڈی ، مستقبل رہا ئشی مہمند ایجنسی ، 4محمد کفیل ولد شاہ ازوم ، فلیٹ نمبر 10سکینڈ فلو ر ہما یو ں خا ن بلڈنگ تھا نہ مو من آ باد ویسٹ کر اچی ، 5عا بد الر حمن ولد علی رحمان سکنہ فلیٹ نمبر 7سکینڈ فلو ر افتخا ر بلڈ نگ تھا نہ مومن آباد ویسٹ کر اچی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن پسٹل 30بور اور خنجر اور پا نچ عدد بر آمد کرکے تھا نہ سبز ی منڈی میں مقدمہ نمبر 89/17زیر دفعہ 399/402ت پ مقدمہ نمبر 90/17مقدمہ نمبر 91/17,مقدمہ نمبر 92/17زیر دفعہ A-O13-20-65 درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سبز ی منڈی اور پیر ودہا ئی کے علا قوں میں سٹریٹ کر ائم کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ مزید تفتیش جا ری ہے، علا وہ ازیں تھا نہ تر نو ل پولیس نے کا ررائی کر تے ہو ئے دو افغا نیو ں جمعہ خا ن اور شیر ولی جو کہ افغا نستا ن کے رہا ئشی جو پاکستا ن میں اپنی رہا ئش سے کو ئی دستا ویز ثبو ت پیش نہ کر سکے جن کے خلاف 14فار نر ایکٹ کے مقدما ت درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی پر تعریفی اسناد اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ایت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :