سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق مثبت پیش رفت، فیس بک انتظامیہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 20:49

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق مثبت پیش رفت، فیس بک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کی روک تھام کے سلسلے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت ہر ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے فیس بک کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے رابطہ کرنے پر فیس بک انتظامیہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔ باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کیلئے پی ٹی اے سے رابطے کیلیے فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔