وزیراعلیٰ کا فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 14سالہ لڑکے کے قتل کے واقعہ کانوٹس،ملزمان کی فوری گرفتار کا حکم

جمعرات 16 مارچ 2017 23:17

وزیراعلیٰ کا فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 14سالہ لڑکے کے قتل کے واقعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 14سالہ لڑکے کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقتول لڑکے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ ملزم 24گھنٹے میں ہر صورت گرفتار کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :