بلاول بھٹو کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی گرفتاری کی شدیدمذمت

جمعرات 16 مارچ 2017 23:14

بلاول بھٹو کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے کشمیری رہنماں کو فوری آزاد کیا جائے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آل پارٹیزحریت رہنما اپنے حق خودارادیت کے لیے پر امن جدوجہد کررہے ہیں، گرفتاریاں، تشدد اور شہادتیں ان کوبھارتی غلامی سے آزادی کے مقصد سے ہٹا نہیں سکتیں، بلاول بھٹو زرداری نے حریت قیادت اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔