بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی سکھر ڈویژن اور اضلاع کیلئے نئے عہدیداروں کی منظوری دیدی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:14

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی سکھر ڈویژن اور اضلاع کیلئے نئے عہدیداروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی سکھر ڈویژن اور اس کے اضلاع کے لیے نئے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے،اس سلسلے میں چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر ڈویژن کے لیے صدر محمد انور مہر، جنرل سیکریٹری سید بچل شاہ اور اطلاعات سیکریٹری عبدالباری پتافی،سکھر ضلع کے لیے صدر سید جاوید علی شاہ، جنرل سیکریٹری سید اویس شاہ اور اطلاعات سیکریٹری لیاقت خالدی، سکھر سٹی کے لیے صدر مشتاق سرہیو، جنرل سیکریٹری ارشد مغل اور اطلاعات سیکریٹری چودھری اظہر، گھوٹکی ضلع کے لیے صدر سید عبداللطیف شاہ، جنرل سیکریٹری اکرام اللہ دھاریجو اور اطلاعات سیکریٹری رفیق منگی اور خیرپور ضلع کے لیے صدر ساجد بانبھن، جنرل سیکریٹری شیراز راجپر اور اطلاعات سیکریٹری علی شیر مکول شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :