صوبے کے کل 28000پرائمری سکولوں میں سے 15297 سکولوں کو سہولیات فراہم کردی گئی ہیں
مجموعی طور پر 25838 سہولیات میں سے 24042 میں سہولیات مکمل ہیں جن میں 10045 بائونڈری وال، 5359 لیٹرین 3611 پانی کے کنکشن ،4260 اضافی کلاس رومز، 418سولر پینلز اور دیگر شامل ہیں،وزیراعلی کوبریفنگ
جمعرات 16 مارچ 2017 23:14
(جاری ہے)
اجلاس کو سکول کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتیوں ، لازمی تعلیم بل، ریگولیٹری اتھارٹی بل، سکولوں کی تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت پر بریفینگ دی گئی۔
بریفینگ میں بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں missing facilitiesکی فراہمی کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے کل 28000 پرائمری سکولوں میں سے 15297 سکولوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں مجموعی طور پر 25838 سہولیات میں سے 24042 سہولیات مکمل ہیں جن میں 10045 بائونڈری وال، 5359 لیٹرین 3611 پانی کے کنکشن ،4260 اضافی کلاس رومز، 418سولر پینلز اور دیگر شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں شامل 12637 سکولوں میں سی 77 میں سہولیات مکمل جبکہ 13011 میں فراہمی کا عمل جاری ہے جوحکومت کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔ پہلے مرحلے میں شامل 3170 سرکاری سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی کا عمل صوبے کے 23 اضلاع میں مکمل ہوچکا ہے جبکہ دو اضلاع میں تکمیل کے مراحل میں ہے۔ سکولوں میں سات لاکھ کرسیاں فراہم کی جا رہی ہیں جون تک تمام سکولوں کو فراہمی مکمل ہوجائے گی تا ہم کچھ حصہ پرائمری سکولوں کا رہ جا ئے گا جو آئندہ سال کریں گے۔ صوبے کے 19اضلاع میں202ہائی سکولوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔پہلے مرحلے میں 69سکولوں کے کنٹریکٹ ایوارڈ کئے گئے تھے جن میں سے 18مکمل اور 50تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ دسمبر 2018تک تمام سکولوں پر کام مکمل ہو جائے گا۔ 199ہائر سیکنڈری سکولوں میں سے پہلے مرحلے میں شامل 72سکولوں میں سے 67پر کام شروع ہے۔ پانچ کیسز عدالت میں ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں شامل 127سکولوں پر کام جنوری 2018تک مکمل کر لیا جائے گا۔پرایئویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریگولیٹری اتھارٹی بل بطور ایکٹ پاس ہو چکا ہے۔ آئندہ مئی میں اس پر عمل در آمد شروع کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری سکولوں کی بہتری کیلئے منصوبوں کی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا اور ہدایت کی کہ جو منصوبے جاری ہیں اس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ حکومت کے خاتمے سے پہلے صوبے کے تمام سکولوں کا معیار سو فیصد یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے ای ڈی اوز سکولوں میں صفائی یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہر سال سکولوں میں فرنیچر کو چیک کرنے اور فرنیچر کی مرمت کیلئے سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.