مردم شماری کے حوالے سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاص طور پر کراچی و سندھ بھر میں انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگا،سندھ کے شہری علاقوں میں ذرا سی غلطی کو ایم کیو ایم کے بانی ‘سابق امریکی سفیر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوپوری دنیا میں بدنام کرنے کیلئے بطور پروپیگنڈا استعمال کرنے کیلئے تیار بیٹھیں ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کا بیان

جمعرات 16 مارچ 2017 23:06

مردم شماری کے حوالے سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاص ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے ضلع غربی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کے پہلے روز شریک عملے کی جانب سے تفصیلات قلم کے بجائے پینسل سے اندراج کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیس سال بعد منعقد کی جانے والی مردم شماری کی شفافیت کو متنازعہ بنانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے اور ایسے سنگین فعل کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور آئندہ ایسے گھنائونے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ،مردان ہائوس سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے تمام پارٹی ذمہ داران و کارکنان مردم شماری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مردم شماری کے عملے سے بھر پور تعاون کریں میں کراچی سمیت سندھ بھر میں آباد تمام پختونوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مردام شماری میں اپنے اندراج کو یقینی بنائیں اور فارم میں موجود قومیت / زبان کے خانے میں پشتو لازمی لکھیں ،انہوں نے مذید کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاص طور پر کراچی اور اندرون ملک میں انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگاسندھ کے شہری علاقوں میں ایک ذرا سی غلطی کو ایم کیو ایم کے بانی ،سابقہ امریکی سفیر اور ان کے اتحادی قانون نافذ کرنے والے اداروں کوپوری دنیا میں بدنام کرنے کے لیے بطور پروپیگنڈا استعمال کرنے کے لیے تیار بیٹھیں ہیں ایم کیو ایم کے بانی ماضی میںبھی عسکری اداروں پر جھوٹے الزامات لگاکر اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیلیں کرچکے ہیں دشمن ملک کے ساتھ ملکرکراچی کا امن تباہ کرنے والے اب پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیںانڈیا سمیت دیگر دشمن ممالک کی مداخلت اب کسی سے ڈھکے چھپی نہیں ہے وقت و حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت اور عسکری ادارے انتہائی احتیاط سے کام لیں۔