وٹس ایپ پر پھیلنے والے وائرس نے صارفین کے اکاونٹس ہیک ہونے کا خطرہ پیدا کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 20:28

وٹس ایپ پر پھیلنے والے وائرس نے صارفین کے اکاونٹس ہیک ہونے کا خطرہ پیدا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) وٹس ایپ پر پھیلنے والے وائرس نے صارفین کے اکاونٹس ہیک ہونے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ پر پھیلنے والے وائرس کے باعث دنیا بھر کے ماہرین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اس وائرس کے باعث وٹس ایپ کے کروڑوں صارفین کے اکاونٹس ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔ ہیکر کی جانب سے ایک تصویر کی شکل میں اس وائرس کو پھیلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصویر ایک کوڈ کی صورت میں ہیکر کی جانب سے صارفین کو بھیجی جا رہی ہے۔ جیسے ہی کوئی صارف اس تصویر پر کلک کرتا ہے تو اس کے موبائل میں موجود تصاویر، ویڈیوز اور روابط سمیت دیگر تمام ڈیٹا تک ہیکر کو رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔ اس وائرس کے باعث وٹس ایپ ویب اور ٹیلی گرام ویب کے صارفین کے نشانہ بننے کے خطرات ہیں۔ ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی تصویر والے پیغام کو ہرگز مت کھولیں۔ وٹس ایپ حکام اس وائرس سے صارفین کو بچانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :