مہمند ایجنسی تیسرے سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2017 کا افتتاح کردیا گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 23:04

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء)مہمند ایجنسی تیسرے سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2017 کا افتتاح کردیا گیا۔ غلنئی جرگہ ہال میں دینی مدارس کے مابین حسن قرات مقابلے۔ پی اے مہمند نے لوگو کی نقاب کشائی کی۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں جمعرات کے روز تیسری مہمند سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2017 کا افتتاح کردیا گیا۔

اس حوالے سے غلنئی جرگہ ہال میں ایک سادہ پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر نے لوگو کی تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمیداللہ، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر ، تحصیلدار عصمت اللہ وزیر علماء کرام اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد میں ایجنسی کے دینی مدارس کے طلباء کے درمیان حسن قرات ، نعت خوانیاور ملی ترانوں کے مقابلے ہوئے جس میں بچوں نے خوش آوازی کا خوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ تقریب کے آخر میں حکام اور علماء کرام نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ تیسرے مہمند سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول میں کھیل کھود ، فن و ثقافت، مختلف ریس اور شوز پیش کئے جائینگے ۔ اور یوم پاکستان بھی پر وقار طور پر منایا جائیگا۔