مہمند ایجنسی میں پولیو مہم20 سے 23مارچ تک جاری رہے گی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:04

مہمند ایجنسی میں پولیو مہم20 سے 23مارچ تک جاری رہے گی
مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) مہمند ایجنسی میں پولیو مہم20مارچ سے 23مارچ تک جاری رہے گی۔پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیرنے پانچ سے کم عمر کے ایک بچے کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو مہم میں پانچ سے کم عمر کی95203 بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 362موبائل ٹیمیں،39فکس اور8ٹرانزٹ ٹیمیں مکمل سیکیورٹی کے ساتھ تشکیل۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے مارچ پولیومہم کے حوالے سے پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمیداللہ،ایجنسی سرجن مہمندایجنسی ڈاکٹر ذاکر ،ایف ایس ایم او ڈاکٹر شبیر احمد، کمیونیکیشن آفیسر یونس خان،این سٹاف کے ڈاکٹر شاہد عا لم اور علاقے کے عمائدین بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایجنسی سرجن ڈاکٹر ذاکر خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مہمند ایجنسی کے تمام علاقوں میں پولیو مہم20مارچ سے 23مارچ تک جاری رہے گی۔مہم میں95203بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔جس میں 362موبائل،39فکس اور8ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیںگے۔پولیٹیکل ایجنٹ مہند محمود اسلم وزیر نے والدین اور علاقے کے مشران پر زور دیا،کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

اور اپنے حجروں اور مساجد میں اعلانات کرکے رائے عامہ ہموار کریںتاکہ کوئی بچہ پولیو قطروںسے محروم نہ رہ جائے۔اگر کسی علاقے میں پولیو ٹیم کسی وجہ سے نہ پہنچے توتو نزدیکی محکمہ صحت کے مراکز یا پولیو کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کریں۔اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ نے مزید بتایاکہ پولیو کے تمام عملہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔جس کے لئے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام، والدین اور قبائلی عمائدین ہر پولیو مہم میں محکمہ صحت کے تشکیل کردہ ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے علاقے کو پولیو سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :