بنوں،شمالی وزیرستان ،ظفرٹائون اور درپہ خیل کے متاثرین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری

جمعرات 16 مارچ 2017 23:04

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) شمالی وزیرستان ظفرٹائون اور درپہ خیل کے 600مسمار شدہ گھروں کے متاثرین کا بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا ،مظاہرین کامسائل اور مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آپریشن ضرب عضب سے مٹاثرہ ظفرٹائون میران شاہ بازار کے متاثرین نے بنوں پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی کیمپ لگایااس کیمپ میں شمالی وزیرستان اتمانزئی قبیلوں کے چیدہ چیدہ مشران نے کیمپ میں شریک ہوئے اس موقع پر پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے مشر ملک غلام خان حاجی سید ایوب ، عبد الستار ،عبد القیوم شرف خان اور دیگر نے کہا نے کہا کہ ہے اپریشن ضرب عضب میں ظفر ٹائون اور درپہ خیل سرائے کے عوام نے بڑی قربانیاں دی میران شاہ بازار اس اپریشن میں مکمل طور پ تباہ ہوگیا تھا حکومت نے واپسی کا ٹوکن دیا ہے لیکن ابھی تک ہمارے گھروں کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے ہمارے گھروں زمینوں پر حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں پر مارکیٹیں بنائی جا رہی ہے جو یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء ہے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ بازار ظفر ٹائون سرائے درپہ خیل کے تقریباًچھ سو سے زیادہ کھر مکمل طور پر مسمار ہوگئے جس کے دوران گھروں میں پڑا سارا سامان بھی تباہ ہوا اب حکومت نے ہمارے گھروں کے پلاٹوں پرقبضہ کرکے مارکیٹیں بنانا شروع کردیئے ہیںجوکہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ مذکورہ مارکیٹوں پر فوراً کام بند کیا جائے واپسی سے قبل گھروں کا انتظام کیا جائے اور تباہ شدہ سامان کا مکمل معاوضہ دیا جائے جس کیلئے ظفر ٹائون سرائے درپہ خیل مشران کمیٹی کو اعتماد میں لیاجائے حکومت مارکیٹوں پر جاری کام بند کریں اور پولیٹکل ایجنٹ کامران افریدی سے وضاحت طلب کیا جائے ہمارے مسائل اور مطالبات حل ہونے تک پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :