خیبر پختونخوااِ انڈر23 گیمز کے سلسلے میں مردوں کے مقابلے اختتام پذیر

مردان کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا ‘صوابی نے دوسری جبکہ دیر لوئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء)مردان میں جاری انڈر23 گیمز کے سلسلے میں مردوں کے مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیرہوگئے‘ مردان کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر میلہ لوٹ لیا ‘صوابی نے دوسری جبکہ دیر لوئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘گزشتہ روز ہونیوالی گیمز کی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ‘ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سید ثقلین شاہ ‘فضل حق کالج کے پرنسپل اعجاز احمد ‘صوبائی ہاکی کوچ شفقت اللہ ‘ڈی ایس او ذاکر اللہ ‘ہمایون خان ‘منور خان ‘نواز خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں‘گزشتہ روز ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردان نے تین گولڈ اور تین سلور میڈلز کیساتھ پہلی ‘صوابی اور ملاکنڈ نے ایک گو لڈ‘ایک سلور اور دو برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ دیر نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ چار سو میٹر میں مردان کے رحمان علی نے پہلی ‘سفیر نے دوسری جبکہ ملاکنڈ کے سلیمان شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘1500 میٹر کی دوڑ میں ملاکنڈ کے سلمان نے پہلی ‘دیر لوئر کے برکت اللہ نے دوسری جبکہ صوابی کے ذبیح اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘لانگ جمپ کے مقابلوں میں مردان کے سفیر نے پہلی ‘حزیفہ نے دوسری جبکہ صوابی کے باسط علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘100 میٹر کے مقابلوں میں مردان کے حزیفہ نے پہلی ‘سفیر نے دوسری جبکہ صوابی کے فیض اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘800 میٹر کی دوڑ میں صوابی کے ذبیح اللہ نے گولڈ‘دیر کے برکت اللہ نے سلور جبکہ ملاکنڈ کے عبدالعلی نے برانز میڈل جیتا‘جیولن تھرو کے مقابلوں میں ملاکنڈ کے عرفان نے گولڈ ‘مردان کے اسد علی خان نے سلور جبکہ سجاد علی نے برانز میڈل جیتا‘شاٹ پٹ کے مقابلوں میں مردان کے ساجد نے پہلی ‘عدنان نے دوسری جبکہ ملاکنڈ کے ثناء اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ہاکی کے مقابلوں میں مردان نے دیر لوئر کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ‘ٹیبل ٹینس فائنل میں مردان نے صوابی کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ‘جوڈو کے مقابلوں میں مردان نے 80 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ‘ملاکنڈ نے 60 پوائنٹس کے ساتھ سلور جبکہ دیر لوئر نے 45 پوائنٹس کیساتھ برانز میڈل جیتا‘بیڈمنٹن کے مقابلوں میں مردان نے پہلی جبکہ دیر لوئر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘کبڈی میں صوابی نے پینتالیس پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ مردان 38 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہا ‘رسہ کشی کے فائنل میں مردان نے دیر لوئر کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ‘ٹینس میں مردان نے صوابی کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا ‘سکواش کے فائنل میں صوابی نے مردان کے سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا ‘جمناسٹک میں مردان 85 پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘ملاکنڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ دیر لوئر 50 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہا‘کراٹے کے مقابلوں میں مردان 75 پوائنٹس کے ساتھ پہلے‘ملاکنڈ 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ دیر لوئر 43پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا‘ریسلنگ کے مقابلوں میں صوابی نے پہلی ‘دیر لوئر نے دوسری جبکہ مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔