سجاد انو ر انصاف لیبر ونگ ضلع مردان کے صدر ، لطیف خان جنرل سیکرٹری مقرر

جمعرات 16 مارچ 2017 23:02

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن سجاد انو ر انصاف لیبر ونگ ضلع مردان کے صدر جبکہ لطیف خان جنرل سیکرٹری مقرر، تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کے زیر صدارت انصاف لیبر ونگ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کے صدر ایم پی اے افتخار علی مشوانی ، انصاف لیبر ونگ پشاور ریجن کے صدر سید ثبور شاہ ، جنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان درانی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق رائی سے انصاف لیبر ونگ ضلع مردان کی صدارت کیلئے سجاد انور اور جنرل سیکرٹری کیلئے لطیف خان کا انتخاب کرلیا گیا۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد عاطف خان ،پی ٹی آئی ضلع مردان کے صدر ایم پی اے افتخار علی مشوانی ، پشاور ریجن کے صدر سید ثبور شاہ نے نو منتخب صدر سجاد انور اور لطیف خان کو ان کی تقرری کی نوٹیفکیشن دیا۔اور ونوں کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔