پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو بہتر بناؤں،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو بہتر بناؤں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا امریکن بزنس قونصل سے ٹیکس کے نظام سے متعلق راؤنڈ ٹیبل کانفرنس خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 22:59

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو بہتر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اچھی حکمرانی، بہترین ٹیکس کا نظام اور کاروباری ماحول بہتر بنانے پر محنت سے کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو انہوں نے کراچی کی مقامی ہوٹل میں بطور مہمان خصوصی امریکن بزنس قونصل (ABC)سے ٹیکس کے نظام سے متعلق راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے کیا۔

اجلاس میں امریکی قونصل جنرل مس گریس ڈبلیو شیلٹن کے علاوہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ، چیئرمین سندھ روینیو بورڈ، ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے امریکن بزنس قونصل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھی حکمرانی، ٹیکس کا نظام اور کاروباری ماحول بہتر بنانے پر محنت سے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو بہتر بناؤں۔ انہوں نے مزید کہا کہپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو بہتر بناؤں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ سندھ میں ایرانی تیل کی غیر قانونی درآمد ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میں نے پہلی بار سنا ہے کہ ٹائلز بھی اسمگل ہوکر آتے ہیں۔ ہم نے امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پہلے لوگ قافلوں میں چلتے تھے، اب امن و امان کی صورتحال مثالی ہے۔

اسٹریٹ کرائم کی شکایات اب کم ہوئی ہیں، لوگ نہیں مانتے لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سارے آپریشن کی کامیابی کراچی کے عوام کو جاتی ہے، جنہوں نے ہماری حمایت کی اور اس میں ہمارا ساتھ دیا اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کو سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اچھا معاوضہ، انکے اہل عیال کو تنخواہ دینا، بچوں کی تعلیم کے اخراجات ادا کرنا، انکے لیے اچھی اور مثبت پالیسی بنائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں تمام سڑکیں زیر تعمیر ہیں، جس کے باعث ٹریفک کے مسائل درپیش ہیں، جیسے ہی سڑکیں تعمیر ہوجائیں گی آپ خوش ہوجائیں گے، یہ میرا شہر ہے، میں اس شہر کو امن کا گہوارہ، روشنیوں کا شہر اور روزگار کا شہر بناؤں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین سندھ روینیو بورڈ نے درخواست کی کہ آپ ٹیکس کے مسائل حل کریں۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ وہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بات کریںگے اور کچھ باتیں ہوئی بھی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں آپ کے لیے حاضر ہوں، آپ سرمایہ کاری بے فکر ہوکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ روینیو بورڈ نے گذشتہ سال 61 بلین روپئے جمع کیے تھے اور رواں سال 71 بلین روپئے کا ٹارگیٹ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سنگل روینیو اتھارٹی قائم کریں تاکہ ون ونڈو آپریشن کرسکیں۔

ہم شہر میں صفائی کا کام مشینی طریقوں سے کررہے ہیں اور چائنیز کمپنی پہنچ گئی ہے۔ کمپنی 18000 کوڑے دان سائوتھ میں تقسیم کرچکی ہے، سائوتھ اور ایسٹ میں صفائی کا کام باہر سے کرواچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈی ایم سیز کو صفائی کے لیے اربوں روپئے دے چکا ہوں، لیکن وہ کام نہیں کرسکے۔ اب باہر سے کام لیں رہے ہیں، لیکن یہ ڈی ایم سیز کی مرضی سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC)، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (KWSB) میں ہزاروں کی تعداد میں اضافی عملہ موجود ہے لیکن چند ملازمین کام کررہے ہیں۔ ہمیں شہر اور شہریوں کی خدمات کے لیے دن رات کام کرنا پڑے گا۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کام اور انکی خدمات کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :