مریدکے ،نا معلوم کار سوار نوجوان دوشیزہ کا کٹا ہو ا بازو قبرستان میں پھینک کر فرار ،علاقہ میں خوف حراس پھیل

جمعرات 16 مارچ 2017 22:54

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) مریدکے نا معلوم کار سوار نوجوان دوشیزہ کا کٹا ہو ا بازو قبرستان میں پھینک کر فرار علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز نا معلوم کار سوار حدوکے قبرستان میں آئے اور ابھی انہوں نے نا معلوم دوشیزہ کا کٹا ہوا بازو ہی قبرستان میں پھینکا ہی تھا کہ لوگوں نے دیکھ لیا اس سے پہلے کے کار سوار دوشیزہ کی لاش بھی وہاں پھینکتے لاش سمیت فرار ہو گئے شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے دوشیزہ کا بازو قبضہ میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :