مریدکے ،9سالہ بچے مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل ،لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی

جمعرات 16 مارچ 2017 22:54

مریدکے ،9سالہ بچے مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل ،لاش کھیتوں میں پھینک ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) مریدکے کی آبادی رکھ باؤلی میں نو سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ محنت کش ارشاد کا نو سالہ بیٹا علی شیر بدھ کے روز گھر سے محلہ کے دیگر بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کے لیے گیا مگر گھر نہ پہنچا اور نہ ہی اس کے کس دوست نے اس کے گھر میں کوئی اطلاع دی محنت کش ارشاد اپنے بیٹے کو ڈھونٹتا رہا کہ جمعرات کی صبح خون میں لت پت نو سالہ علی شیر کی لاش کھیتوں سے مل گئی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا ۔

محنت کش کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہ ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نو سالہ علی شیر کو قتل کیا گیا اس کی لاش کے قریب سے بلا ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :