آڈیٹر جنرل نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 17 کے 2 افسران کو برطرف کر دیا

جمعرات 16 مارچ 2017 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 17 کے 2 افسران بلال احمد اعجاز اور محمد احتشام کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گورنمنٹ سروس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1973ء کے تحت انہیں نوکری سے برخاست کیا۔

(جاری ہے)

افسران کے خلاف سروس رولز کے مطابق شفاف انکوائری کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر دونو ں افسران کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گورنمنٹ کے تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملازمت سے فوری طور پر برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گذشتہ 6 مہینوں میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گریڈ 17 اور 19کے تین افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا تاکہ محکمہ میں بدعنوان افسران کو سزائیں دے کر بے ضابطگیوں کا خاتمہ کر نے کی مثال قائم کی جائے

متعلقہ عنوان :