Live Updates

ایازصادق نے نواز شریف کیساتھ ملکر میری آواز بند کرنے کی کوشش کی ،ْ اسپیکر قومی اسمبلی رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ،ْ عمران خان

حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں تو حکومت عوام کو کھلم کھلا بتائے منافقت نہ کرے ،ْ تمام اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم سے پاناما کے معاملے پر جواب مانگا ،ْآگے سے متضاد جواب ملا ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 22:49

ایازصادق نے نواز شریف کیساتھ ملکر میری آواز بند کرنے کی کوشش کی ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ایازصادق نے نواز شریف کیساتھ ملکر میری آواز بند کرنے کی کوشش کی ان کے پاس اسپیکر قومی اسمبلی رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ،ْ حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں تو حکومت عوام کو کھلم کھلا بتائے منافقت نہ کرے ،ْ تمام اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم سے پاناما کے معاملے پر جواب مانگا ،ْآگے سے متضاد جواب ملا ۔

جمعرات کو بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومتی وزرا روزانہ مجھے بر ابھلا کہتے ہیں ،ْمیں انگلینڈ میں 33 فیصد ٹیکس دیتا تھا ،ْپاکستان سے باہر سب کچھ میرے نام پر تھا ،ْمیں نے جو فلیٹ 2003 میں بیچا تھا اس کی سیل ڈیڈ دکھائی، جو پیسا لے کر پاکستان آیا اس کی منی ٹریل بھی دکھائی جبکہ نواز شریف پر الزام ہے کہ وہ پاکستان سے پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ کرکے بیرون ملک لے کر گئے، ان کی منی لانڈرنگ کا اعتراف اسحاق ڈار نے بھی کیا، ایک طرف پاکستان میں پیسا آرہا ہے تو دوسری طرف ڈالر باہر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے اور جہانگیر ترین کے خلاف چار ریفرنسز دائر کیے گئے، میں نے گزشتہ برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں الیکشن کمیشن کو تمام جواب دے دیئے تھے اور میں نے کہا تھا ایک بھی جھوٹ ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سب کے سامنے واضح ہو گیا سچ کیا تھا اورکیس کیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں پاناما کے معاملے پر آوازاٹھائی اور میرے ساتھ مشترکہ اپوزیشن نے بھی وزیراعظم سے جواب مانگا جبکہ پارلیمنٹ میں نواز شریف نے جو بیان دیا سپریم کورٹ میں ان کے بچوں کے جواب میں تضادات آگئے، اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو نوازشریف کا ریفرنس بھیجنے کے بجائے میرا ریفرنس بھیج دیا، میں تو اپوزیشن کا کام کررہا تھا تو اسپیکر نے میرا ریفرنس کیوں بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ ایازصادق نے نواز شریف کیساتھ مل کر میری آواز بند کرنے کی کوشش کی، ایاز صادق کے پاس اسپیکر قومی اسمبلی رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں صرف نام کی جمہوریت ہے، حکومت کا کام قانون بنانا ہے اور اپوزیشن کا کام حکومت کا پیسا غلط استعمال ہونے پر آواز اٹھانا ہے۔عمران خان نے کہاکہ سپیکر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، جب سپیکر کا یہ تاثر جاتا ہے کہ وہ شریف خاندان کا درباری ہے تو پارلیمنٹ نہیں چل سکتی،اگر سپیکر کا یہ حال ہے تو پارلیمنٹ میں کیسے جائیںانہوں نے کہا کہ ہمارے سپیکر کا یہ حال ہے کہ وہ مریم نواز کو ہاتھ باندھ کر پروٹوکول دیتا ہے، کوئی بتائے گا کہ مریم نواز نے اپنی زندگی میں آج تک کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

ان کا واحد کارنامہ ایک ٹی وی پروگرام میں عوام کے سامنے اثاثوں کے معاملے پر غلط بیانی کرنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم سے پاناما کے معاملے پر جواب مانگا لیکن انہوں نے متضاد جواب دیا۔ اپوزیشن نے حکومت سے جواب طلب کیا تو خواجہ آصف نے کہا کہ میاں صاحب لوگ اس معاملے کو بھول جائیں گے۔ پاناما کے معاملے پر جواب نہ ملنے پر ہم سڑکوں پر نکلے اور سپریم کورٹ پہنچے ۔

میں نے سپیکر کے سامنے ریفرنس دائر کیا لیکن سپیکر نے میرے خلاف ریفرنس بھیج دیا اور نواز شریف کے خلاف مسترد کردیا۔انہوں نے سرکاری اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اداروں کا کام نواز شریف کو پکڑنا تھا لیکن یہ سب ادارے عمران خان اور جہانگیر ترین کے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ کسی طرح کوئی چیز مل جائے جس کی بنا پر انہیں پکڑا جا سکے۔

ایف بی آر سے پوچھتا ہوں کہ پاکستانیوں نے گزشتہ چار سال کے دوران دبئی میں 800 ارب روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں لیکن کیا آپ نے ان سے پوچھ گچھ کی ۔ان کی نا اہلی کیلئے یہی کافی ہے کہ انہوں نے اپنے قطری کاروباری شراکت دار کو پورٹ قاسم کا 200 ارب روپے کا ٹھیکہ سنگل بڈ پر دے دیا ۔ جب تک کسی شخص کی جائیداد پاکستان میں نہ ہو اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جب کسی شخص کا پیسہ باہر پڑا ہو وہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں بلیک میل ہو سکتا ہے۔

سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر سول حکومت سمجھتی ہے کہ فوج لائن پر نہیں ہے توحکومت کھلم کھلا عوام کو بتائے۔ یہاں یہ منافقت ہے کہ یہ عوام میں کہتے ہیں کہ ہم ایک ہی پیج پر ہیں لیکن آپس میں یہ مخالف سمتوں میں جا رہے ہوتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات