سینیٹ ، پی آئی اے کی مجموعی کارکردگی بارے خصوصی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ اور خیبر پختونخوا حکومت کے 24 مطالبات کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری
حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل کے حوالے سے تحریک التواء بحث کیلئے منظور معلومات تک رسائی بل 2016ء سے متعلق منتخب کمیٹی برائے معلومات کی رپورٹ پیش
جمعرات 16 مارچ 2017 22:49
(جاری ہے)
خصوصی کمیٹی کے کنوینئر سید مظفر حسین شاہ نے اس سلسلے میں تحریک ایوان میں پیش کی جس پر سینیٹر اعظم سواتی‘ سینیٹر محسن عزیز اور طاہر حسین مشہدی نے بھی اظہار خیال کیا جس کے بعد ایوان نے کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل کے حوالے سے تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی سینیٹر لیفٹیننٹ (ر) عبدالقیوم اور محسن عزیز کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا جس پر سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے اظہار خیال کیا اور اپنا موقف بیان کیا جس کے بعد چیئرمین نے تحریک التواء کو بحث کے لئے منظور کرلیا اور کہا کہ منگل کو اس پر دو گھنٹے بحث کرائی جائے گی۔
اجلاس کے دور ان سینٹ میں معلومات تک رسائی بل 2016ء سے متعلق منتخب کمیٹی برائے معلومات کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فرحت اللہ بابر نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان سینیٹر کامل علی آغا نے پرائیویٹ ممبر کے طور پر پیش کیا گیا رائٹ ٹو انفارمیشن 21 نومبر 2016ء بل ایوان بالا سے واپس لے لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے معلومات تک رسائی بل 2016ء کی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد سینیٹر کامل علی آغا نے نکتہ اعتراض پر بات چیت کرتے ہوئے پرائیویٹ ممبر کے طور پر رائٹ ٹو انفارمیشن 21 نومبر 2016ء کا بل واپس لینے کی درخواست کی جس کی چیئرمین سینٹ نے ایوان سے منظوری حاصل کی۔ یہ بل 21 نومبر 2016ء کو سینیٹر کامل علی آغا نے پیش کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.