سی پیک،چینی بحری و بری قافلوں کی حفاظت کیلئے پاکستان پر بوجھ کا مالی تخمینہ بارے سوال

وزارت خزانہ سمیت کسی وزارت کا جواب دینے یا اس سوال کو قبول کرنے سے انکا ر

جمعرات 16 مارچ 2017 22:41

سی پیک،چینی  بحری و بری قافلوں کی حفاظت کیلئے پاکستان پر بوجھ کا مالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) سی پیک منصوبے کے تحت چین کے بحری و بری قافلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پاکستان پر پڑنے والے بوجھ کا مالی تخمینہ بارے سوال کا وزارت خزانہ سمیت کسی وزارت نے جواب دینے یا اس سوال کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینٹ میں وقفہ سوالات میںسینیٹر شبلی فراز کی جانب سے یہ سوال وفاقی وزیر خزانہ مالیات و اقتصادی امور اسحاق ڈار سے پوچھا گیا ۔ تحریری طور پر وقفہ سوالات میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے یہ سوال وزارت منصوبہ بندی و ترقی وزارت داخلہ و انسداد منشیات کو منتقل کیا گیا مگر کسی وزارت نے بھی اس سوال کو قبول نہیں کیا۔۔( علی/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :