دیرکو ایک مثالی اور کلئین اینڈ گرین شہربنانے کا عزم کررکھا ہے، تحصیل ناظم میرمخزن الدین

جمعرات 16 مارچ 2017 22:36

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) تحصیل ناظم دیرمیرمخزن الدین نے کہا کہ دیرکو ایک مثالی اور کلئین اینڈ گرین شہربنانے کا عزم کررکھا ہے۔ جبکہ دیرٹاون کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے میگا واٹرسپلائی سکیم کا پلان بناکر عوام کو صاف پانی فراہم کریں گے۔ پہلی مرتبہ دیرمیں کچرے کوٹھکانے لگانے کیلئے کچرا ڈمپ گروانڈ بنایا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں پاکستان وویلج ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی وی ڈی پی ) کے ورکشاپس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پی وی ڈی پی کے پراجیکٹ منیجر وحید قمر، کوارڈینٹررحمن حسین اور فیلڈکوارڈینیٹر صاحبزادہ سلیمان بھی موجود تھے ۔تقریب سے میرمخزن الدین نے کہا کہ دیر کے ترقی کیلئے غیرسرکاری تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تعاون کریں کیونکہ ہم نے تحصیل دیرکو صاف ستھرا اور مثالی تحصیل بنانے کا عزم کررکھا ہے اور اس کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر دیر سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کیلئے کلین اینڈ گرین دیر کا پروگرام کا شروع کردیا ہے اور ٹی ایم اے کے عملے کو بازاروں سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا خاص خیال کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چونکہ محدود وسائل میں پورے تحصیل کو صاف اور گنجان آبادی کے ٹاون دیرمیں اہم مسئلہ پینے کا صاف پانی جو دیرکے عوام کو درپیش ہے ۔مخزن نے کہا کہ میگا واٹرسپلائی سکیم کیلئے اقدامات شروع کردیا گیا ہے اور کوشش ہے کہ لواری ٹنل سے سات ،آٹھ ایچ کے پائپ میں صاف پانی دیرکے لوگوں کو جلد سے جلد فراہم کیا جائے۔انہوں نے غیرسرکاری تنظیموں سے بازاروں،ہسپتال سمیت دیگرعوامی مقامات میں صفائی ڈسبین سمیت دیگر آلات کی فراہمی میں بھی تعاون مانگ لیا کیونکہ ٹی ایم اے کے وسائل محدود ہے۔

جبکہ عوام سے بھی اپیل کی اورکہا کہ عوام کچرا ڈالنے میں خاص خیال رکھیں کیونکہ ہم نے پہلی مرتبہ کچرا کوٹھکانے کیلئے ڈمپ گروانڈ بنایا ہے جہاں ٹی ایم اے کا عملہ کچرا اکٹھاکرکے تلف کررہا ہی