دیربالامیٹرک امتحانات،انتظامیہ کا نقل میں استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈ فروخت کنندگان کے خلاف چھاپے،سینکڑوں گائیڈ تحویل میں لے لی

جمعرات 16 مارچ 2017 22:36

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) ضلع کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کیلئے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈزکے دکانوں پرچھاپے سینکڑوں گائیڈز سرکاری تحویل میں لے لیا ،جبکہ کئی افراد کو پولیس پولیس کے حوالے کیا ۔ گذشتہ روز ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ریونیو (اے سی آر) فہید اللہ نے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کی ہدایت پر میٹرک کے سالانہ امتحانات کے خاتمے نافذ دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والے براول اور دیربالا بازار کے بک سیلرز کے دکانوں پرچھاپے مارے گئے۔

جن دکانوں میں امتحان کے نقل میں استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈز جس پرضلعی انتظاامیہ پابندی لگائی تھی کے خلاف ورزی پر سینکڑوں گائیڈبک کو قبضے میں لیکر بحق سرکار ضبط کرلیا جبکہ اے سی آر فہید اللہ کے مطابق دفعہ 144کے خلاف ورزی پر دو افراد کو بھی پکڑ پولیس چالان کرنے کیلئے حوالے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر کے پاکٹ گائیڈ ز نقل میں استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر شہریوں اور جماعت نہم اور میٹرک کے امیدواروں نے خوشی کا اظہار اور کہاکہ اس سے قابل طالب علموں کی کی حق تلفی کی روک تھام میں کمی آئیگی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مزکورہ اقدام کو کوش آئند قرار دیا ہے ۔ میٹرک کے سالانہ سے قبل ڈپٹی کمشنر دیر بالا عثمان محسود نے ضلع بھر میں میٹرک امتحانا ت کے خاتمے تک دفعہ 144 نافذ کردیا ہی