فلسطین کا شہر ’’الخلیل‘‘ مسلمانوں کا چوتھا مقدس مقام

اسلامی عقیدے کے مطابق الخلیل کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور یروشلم کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے چوتھا مقدس ترین شہر مانا جاتا ہے

جمعرات 16 مارچ 2017 22:36

الخلیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) بیت اللحم سے الخلیل کا فاصلہ 14 میل کا ہے۔ ’الخلیل‘، غزہ کے بعد فلسطین کا دوسرا بڑا شہر ہے اور مسلمانوں کے لیے بے حد محترم بھی کہ یہاں پر حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسحقٰ علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کے مراقد عالیہ ہیں۔ یروشلم اور بیت اللحم کے قدیمی شہروں کی طرح الخلیل کے اندرون شہر کی گلیاں بھی تنگ ہیں۔

مسجد ابراہیمی میں بی بی سارہ کا روضہ ہے۔ بی بی سارہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اہلیہ تھیں۔ یہاں سے نکل کر مسجد میں داخل ہو کر حضرت اسحقٰ علیہ السلام اور ان کی اہلیہ کی قبور مبارکہ دکھائی دیتی ہیں۔ دائیں ہاتھ پر اندر کی جانب ایک کمرے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مرقدِ عالیہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا جو تعویذ (اصل قبر پر بنائی گئی قبر) دکھائی دیتا ہے، وہ دراصل علامتی قبر ہے اور یہاں مدفون انبیائے علیہ السلام اور ان کی ازواج کی اصل قبور ایک غار میں تقریبا 40 فٹ کی گہرائی میں ہیں جہاں کسی کی رسائی نہیں اور مقامی اسلامی ’وقف‘ کی جانب سے غاروں میں موجود ان قبور کو ان معزز ترین ہستیوں کے احترام کی وجہ سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

البتہ ایک چھوٹی سی جالی کے ذریعے نیچے غار کو دیکھا جا سکتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :