شہدادپور، پولیس نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران اسلحے کے 22 ، نارکوٹکس کے 6 ،کچی شراب کے 25 اور جوئے کے 42 مقدمات درج کیے

روپوش ملزمان سمیت 1 اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 22:33

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) شہدادپور پولیس نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران اسلحے کے 22 مقدمات، نارکوٹکس کے 6 مقدمات ،کچی شراب کے 25 مقدمات، جوئے کے 42 مقدمات، مضر صحت گٹکا کے 21 مقدمات، پولیس مقابلے کے 7 مقدمات، فارینر ایکٹ کے 14 مقدمات، ،73 روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،1 اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا، ایس ایچ او شہدادپور بدرالدین برڑو نے پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتایا۔

(جاری ہے)

وفد میں قائم مقام صدر قاسم کلوئی، نورسندھی، مہدی حسن پہنور، نیاز جانی، شمشیر حیدری، ملک خیرالدین اور دیگر صحافی موجود تھے، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گزشتہ 8 ماہ میں پولیس انتھک محنت کرکے خطرناک ملزمان سے 1 کلاشنکوف 2 رائیفل 3 بندوق 3 رپیٹر 13 پسٹل 205 گولیاں 50 کارتوس ہاتھ کئے جبکہ 42 مقدمات جوا ایکٹ کے تحت درج کرکے 315 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی3 لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم ضبط کی گئی، جبکہ دیسی شراب کے 23 سؤ لیٹر سمیت 75 ہزار پڑیہ مضر صحت گٹکا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار کے سخت ہدایت پر شہر بھر میں ہر قسم کے جرائیم، سماجی برائیوں اور چوروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، اس سلسلے میں شہری، سول سوسائٹی اور صحافی بھی پولیس کا ساتھ دیں انشاء اللہ پولیس اپنا فرض نبائے گی۔

#

متعلقہ عنوان :