بہاولپور، اپیکا کے ہزاروں ملازمین نے اپنے اجتماعی مطالبات کے لیے سرکاری دفاتر کے نظام کو مفلوج کر دیا

جمعرات 16 مارچ 2017 22:30

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) اپیکا کے ہزاروں ملازمین نے اپنے اجتماعی مطالبات کے لیے سرکاری دفاتر کے نظام کو مفلوج کر دیا تمام دفاتر میں تالہ بندی کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپیکا ]نجاب کے جنرل سیکرٹری فخرالرحمن اظہر نے کہا کہ ہمارا کوئی مطالبہ ایسا نہیں جس میں حکومت کے لیے مشکلات ہوں ایڈہاک ریلیف ہم لے رہے ہیں اس کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنا دیا جائے ہائوس رینٹ،میڈیکل الائونس موجودہ تنخواہ کے تناسب سے دیا جائے انہوں نے کہا کہ عشر و زکواة ،واٹر منیجمنٹ ،پبلک ہیلتھ و دیگر محکمہ جات کے ملازمین حکومتی خزانہ سے تنخواہ لے رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں ریگولر کیا جائے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اگر کیا جاسکتا ہے تو ہماری تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیوں نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو بہاول پور کی تمام شاہراہوں سے مطالبات کے حق میں ریلیاں نکالی جا ئے گی ریلی سے ڈویژنل صدر رانا وحید سلطان،ملک اشرف اعوان،چوہدری زاہد محمود،و دیگر نے بھی خطاب کیا