کوئٹہ ، پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج ،ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی

ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرتے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا

جمعرات 16 مارچ 2017 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) کوہلو کے علاقے میں علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے مری کالونی اورملحقہ علاقوں کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف افضل کی قیادت میں روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مکینوں نے پانی کی فراہمی کیلئے شدید نعرہ بازی کی اور ڈپٹی کمشنر کوہلو کی یقین دہانی پر تقریباٴْ 12بارہ اپنے احتجاج ختم کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور پرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :