پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا کا تعلیمی وظائف کا سب سے بڑا پروگرام ، تعلیمی فنڈ کا حجم 20 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے،شوکت عزیز بھٹی

جمعرات 16 مارچ 2017 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا کا تعلیمی وظائف کا سب سے بڑا پروگرام ہے اور اس تعلیمی فنڈ کا حجم 20 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔فنڈ کی آمدن سے ایک لاکھ 75 ہزار مستحق اور ذہین طلبا و طالبات اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔سرکاری بورڈز میں خواتین کا 33 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔خودروزگار سکیم کے تحت خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں اور آج لاکھوں خواتین روزگار کما کر اپنے خاندان کا بوجھ بانٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور ہم خطے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

خطے میں امن ہوگا توترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے غربت، تکالیف اور مصائب میں اضافہ ہوتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ امن کی راہ پر چلا جائے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کردیا ہے۔بھٹوں پر کام کرنے والے 87 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا ہے۔جن ہاتھوں میں پہلے مٹی تھی آج ان ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہے۔ دوسرے مرحلے میں ورکشاپوں، ہوٹلوں اور پٹرول پمپوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گی

متعلقہ عنوان :