مختلف شہروں میں اے پی ایس سمیت دیگرسکول ،کالجز میں رونما ہونیوالے دہشت گردی کی واقعات کو کبھی بھول نہیں پائینگے، اکرم خان درانی

طلبہ قیمتی سرمایہ ہیں،تعلیم کے مواقع پیدا کرنا ،تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،ایم ایم اے دور حکومت سے لیکر آج تک تعلیم پر خصوصی تو جہ دی ،وفاقی وزیر ہائوسنگ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 22:09

مختلف شہروں میں اے پی ایس سمیت دیگرسکول ،کالجز میں رونما ہونیوالے دہشت ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اے پی ایس سمیت دیگرسکول اور کالجز میں رونما ہونے والے دہشت گردی کی دلخراش واقعات کو ہم کبھی بھول نہیں پائیں گے طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کیلئے تعلیم کے مواقع پیدا کرنا اور ان کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ایم ایم اے دور حکومت سے لے کر آج تک تعلیم پر خصوصی تو جہ دی ہے اور بیش بہا سہولیات فراہم کیں سال 2002میں وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کی بنیاد میں رکھی اب دیگر اضلاع میں بھی خواتین کیلئے الگ یونیورسٹیاں بن رہی ہیں جو کہ ایک اچھا اقدام ہے اکرم خان دُرانی کالج کو بجلی اورلوڈ کا مسئلہ درپیش تھا جس سے سیکورٹی انتظامات اور ہاسٹل میں کالج کی پڑھائی متاثر ہو رہی تھی جبکہ کالج میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہونے کی بناء پر نئے ہاسٹل کی ضرورت تھی جس کیلئے کالج پرنسپل بمعہ سٹاف اور ہم نے مل کر ایک نیا بجلی فیڈر منظور جبکہ ایک ٹرائبل ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈومیل گریڈ اسٹیشن میں اکرم خان دُرانی سکول اینڈ کالج کیلئے الگ فیڈر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر محمد رضا خان نے بھی خطاب کیاقبل ازیں اُنہوں نے یونیورسٹی آف سائنس ایڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور منعقدہ تقریب سے خطاب کے وقت وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہو تی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کیلئے تعلیم اورروزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ وہ آگے جا کر مستقبل کو سنواریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اُن کا کہنا تھا کہ بنوں یونیورسٹی میں فاٹا اور بنوں سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے پڑھنے والے طلبہ کیلئے مزید ڈیپارٹمنٹس اور بلڈنگ توسیع کی مد میں1608ملین روپے منظور کر ائے ہیں اس کے علاوہ کوہاٹ سے بنوں تک دو رویہ سڑک اور بنوں لکی روڈ کی منظور کرائی ہے جس کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے جبکہ بنوں ایئر پور ٹ پر بھی بہت جلد کام شروع ہو جائے گا اسی طرح بنوں اور فاٹا علاقہ جات میں گیس کے بے انتہا ء ذخائر ہیں جس کی ایک سروے مکمل کر لی گئی ہے دوسری کمپنی بھی بہت جلد آجائے گی جو کہ یہاں پر سروے کرے گی جس کو زیر استعمال لا کر روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے آمدن آئے گا ۔