لودھراں میں خاتون نے ذاتی رنجش پر 2 کم سن بچیوں کو سرعام پارک میں ذبح کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 19:32

لودھراں میں خاتون نے ذاتی رنجش پر 2 کم سن بچیوں کو سرعام پارک میں ذبح ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) لودھراں میں خاتون نے ذاتی رنجش پر 2 کم سن بچیوں کو سرعام پارک میں ذبح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

کنول نامی ایک مقامی خاتون نے ذاتی رنجش پر 2  کم سن بچیوں کو قتل کر ڈالا۔ خاتون نے حیوانیت کی انتہاء کرتے ہوئے پارک میں کھیلتی ہوئی بچیوں کو سرعام ذبح کر ڈالا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی بچیوں کے والدین کیساتھ ذاتی رنجش تھی جس کے باعث اس نے یہ اقدام اٹھایا۔