ایس ای سی پی کا سٹاک مارکیٹ بارے گمراہ کن ریسرچ رپورٹس کا نوٹس

تجزیہ کاروں کو سٹاک مارکیٹ بارے رائے کیلئے ریسرچ انالسٹ ریگولیشنز 2015 کی تعمیل کی ہدایت

جمعرات 16 مارچ 2017 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) نے سٹاک مارکیٹ کے بارے میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن ریسرچ رپوٹوں کا سخت نوٹس لے لیا۔ جمعرات کو سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان رپوٹوں میں عدالت میں زیر سماعت معاملات کے بارے میں قیاس آرائیوں پر مبنی رویہ اپنایا گیا ہے۔

یہ بہت ہی نا مناسب ہے کہ ریسرچ کرنے والے اس بارے میں رائے دیں کہ کسی عدالت کے کسی مقدمے کے فیصلہ سے سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں کتنا اضافہ یا کمی ہو سکتی ہے۔یہ رپوٹیں کسی بھی طرح ریسرچ ماہر ین کی آزادی اور معروضیت کا مظہر نہیں ہیں اور ان میں مارکیٹ پر رائے زنی کرتے ہوئے ضروری احتیاط کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ایسی رپوٹیں سٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے مذکورہ تجزیہ نگاروں کو متنبہ کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سٹاک مارکیٹ بارے رائے دیتے ہوئے ریسرچ انالسٹ ریگولیشنز 2015 کی تعمیل کریں۔ اس حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہیوہ موجودہ حالات کے تناظر میں ریسرچ انالسٹ ریگولیشنزکا جائزہ لیں۔( وخ )

متعلقہ عنوان :