سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف اس کے سدباب کیلئے وکلاء اور سول سوسائٹی کاجی پی او چوک میں مظاہرہ

جمعرات 16 مارچ 2017 21:37

سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف اس کے سدباب کیلئے وکلاء اور سول سوسائٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف اور اس کے سدباب کے لئے وکلاء اور سول سوسائٹی نے لاہور کے جی پی او چوک میں پرجوش مظاہرہ کیا اور حکومت سے اس سلسلے میں عالمی سطح پر قانون سازی کرانے کے لئے کوشش کر نے پر زور دیا۔مظاہرہ کا اہتمال الاُمہ لائرز فورم اور حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ کی جانبسے کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو حرمت رسول ؐ کا حقیقی محافظ اور سپاہی قرار دیا۔مظاہرین سے حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ کے صدر رائو طاہر شکیل، سول سوسائٹی سرکل کے چیئرمین علی عمران شاہین، چیئر مین ناموس رسالت کمیٹی لاہور بار میاں محمد اشرف عاصمی،نعمان یحییٰ، رانا عقیل چوہدری، ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے خطاب کیا ۔مظاہرین نے حرمت رسولؐ کے حوالے سے پوسٹرز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔