ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں ایپکا ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے دفاتر کی تالہ بندی اور احتجاج

ملازمین نے اپ گریڈیشن ، پرموشن اور یوٹیلیٹی الانس کے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کی دھمکی دیدی

جمعرات 16 مارچ 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں ایپکا ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے دفاتر کی تالہ بندی اور احتجاج‘ملازمین نے اپ گریڈیشن ، پرموشن اور یوٹیلیٹی الانس کے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کی دھمکی دیدی ۔تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پر واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں ایپکا ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

ایپکا ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے دفاتر کی تالہ بندی کرکے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے اس موقعہ پر بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعر ے درج تھے اس موقعہ پر عہدیداروں نے کہا کہ اپ گریڈیشن، پرموشن اور یوٹیلیٹی الانس بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گااور اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کے دائر کار کو بھی وسیع کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :