لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے صفائی ستھرائی کے کام کیلئے 16 کروڑ روپے کی 32 نئی گاڑیاں خرید لیں جن کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا

جمعرات 16 مارچ 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے صفائی ستھرائی کے کام کیلئے 16 کروڑ روپے کی 32 نئی گاڑیاں خرید لیں جن کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیاجبکہ بورڈ نے کینٹ کے علاقے میں نجی کمپنی کے ساتھ صفائی ستھرائی کے کام کا ٹھیکہ ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کے مطابق صفائی ستھرائی کے کام کے لئے بورڈ نے 16 کروڑ روپے کی لاگت سے 32 نئی گاڑیاں خرید لی ہیں جن میں ڈمپرز، کومپکٹرز، ٹریکٹر ٹرالیاں اور چھوٹی گاڑیاں شامل ہیںذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نجی کمپنی کے ساتھ کینٹ کے سیکٹر اے، بی اور ڈی سے ٹھیکہ ختم کیا گیا ٹھیکہ واپس لیے جانے سے سالانہ ایک کروڑ روپے کی بچت ہوگی نئی گاڑیوں کو صفائی کے کام پر بھیجنے کا باقاعدہ افتتاح سی ای او کینٹ راجا حیدر شجاع نے کیااس موقع پر سید امجد علی، عباد محمود قریشی، استاد رشیداحمد سمیت دیگر کینٹونمنٹ بورڈ کے ممبران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :